لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،92نیوز رپورٹ) پنجاب حکومت نے مستحقین میں مفت راشن کیلئے رقم تقسیم کرنے کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق حکومت 48گھنٹے میں مستحقین کے گھررقم پہنچاناشروع کردے گی،ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق فی گھرمیں چارچارہزارروپے دیئے جائیں گے ،مستحقین کوراشن کی بجائے پیسے دیئے جائینگے ۔علاوہ ازیں مستحق افراد کی امداد کیلئے ڈویژن کی سطح پر مخیر حضرات کی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہرکمیٹی میں ڈویژ نل کمشنر،وزیر اعلیٰ کی جانب سے نامزد ایک صوبائی وزیر،آرپی او، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او شامل کئے گئے ہیں جبکہ ضلعی چیمبر آف کامرس کے صدر، مخیر شخصیات، این جی اوز کے نمائندے ،اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام کے سربراہ کمیٹی کے ممبران ہونگے ۔کمیٹی کسی علاقے یا ضلع میں غریب اور مستحق افراد کی نشاندہی کریگی ۔