لاہور: ( نیٹ نیوز) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز اور زرداری کی منافقت آج ایک بار پھر قوم کے سامنے ہے ، عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ پروگرام کیا تو نشریات رکوانے کے لئے ریاستی مشینری استعمال کی گئی۔مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کو نہ کوئی شرم ہے نہ حیائ، منافقوں کو سیلاب سے تباہ حال لوگوں کا بھی احساس نہیں ہوا۔انہوں نے کہا یہ ریاستی غنڈہ گردی ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون نشر نہ کرنے پر مجبور کیا گیا، پی ڈی ایم ٹولہ ٹی وی اور یو ٹیوب بند کرتا ہے تو عوام اور زیادہ تعداد میں اپنے لیڈر کے جلسوں میں آتی ہے ۔مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا ہے کہ ان کی ہر چال الٹی پڑ رہی ہے ، جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودتے ہیں اس میں خود منہ کے بل گرتے ہیں۔