مکرمی! دور حاضر کا سب سے بڑا المیہ منشیات ہے جس نے کئیوں کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ منشیات فروش ملک و ملت کے وہ دشمن ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر کے ملک وملت کی بنیادیں کھو کھلی کر رہے ہیں۔ منشیات کا استعمال نوجوان نسل میں دن بدن بڑھتا جا رہا ہے شراب، چرس، افیون اور ہیروئین کے بعد اب ایک نیا نشہ نوجوانوں کی صحت جوانی اور ان کی اعصابی توانائیوں کے لیے نقصان دہ ہے زیادہ تر لڑکے اور لڑکیاں نشہ اس لیے کرتے ہیں کیونکہ کہ وہ گھریلو مسائل کا شکار ہو تے ہیں اور کچھ صرف فیشن کے طور پر کرتے ہیں مگر پھر بھی اس سے چھٹکارا پانا مشکل ہو جاتا ہے اس مسئلے کو ملکی و قومی سطح پر مشترکہ انداز سے حل کرناچاہیے جو پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے حد ضروری ہے۔ ( آمنہ عابد، لاہور کالج، لاہور)