مکرمی !نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان کسی سنگین خطرے سے کم نہیںمنشیات کا نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہوکر زندگی کی بربادی پر ختم ہوتا ہے توجہ طلب امریہ ہے کہ منشیات کی لعنت تیزی کے ساتھ ایک فیشن کے طور پر سامنے آرہی ہے اور اب دیہی علاقوں کے نوجوان بھی اس سے محفوظ نہیںرہے اکثر بچے اور نوجوان والدین کی غفلت اور ان کے رویہ کی وجہ سے نشے کی عادت کا شکار ہو جاتے ہیںنوجوان نسل فیشن کے طور پر سگریٹ یا دیگر نشہ آور چیزوں کا استعمال شروع کرتی ہے پھریہ شوق وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت بن جاتا ہے اس طرح وہ شخص مکمل طور پر نشے کاعادی بن جاتا ہے اوریہی نشہ اس کے دل و دماغ کو مکمل طور پرتباہ و برباد کردیتا ہے پھر اس لت کو پورا کرنے کے لئے ہر وہ غلط کام کرناشروع کردیتا ہے جس سے وہ پیسے حاصل کرسکے اور اس طرح اچھا بھلا تندرست صحت مند انسان مجرمانہ سرگرمیوںمیں مبتلا ہوکراپنی زندگی کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرتا ہے۔ ہمیں نہ صرف نوجوان بیٹوں بلکہ بیٹیوں کی سرگرمیوں پربھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ (امین رضا مغل‘ ڈسکہ)