اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ پر ڈیٹا کی منتقلی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔گزشتہ روزصدرمملکت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پرڈیٹاکورونا صورتحال سے پہلے بھی معاشرے کے تمام طبقات کی ڈیجیٹل پاکستان میں شرکت کیلئے ضروری تھا۔آج ان بندشوں میں انٹرنیٹ اور تعلیم انتہائی اہم ہے ۔ڈیٹا سستا اور انٹرنیٹ کی بینڈوتھ بڑھانی چاہیے ۔ہمیں طاقتور بن کر ابھرنا ہے ۔