لاہور(سٹاف رپورٹر )منہاج القرآن لاہور کی طرف سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، جلوس 29اکتوبر سے 11 نومبر 2019 ء تک نکالے جائیں گے ، لاہور کی تمام صوبائی حلقہ پر مشتمل تنظیمات قافلوں کی شکل میں مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گی، عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری خطاب کریں گے ، ۔ مشعل بردار مرکزی جلوس مغلپورہ، رائیونڈ، شاہدرہ، داروغہ والہ چوک سے نکالے جائیں گے ۔