لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں منشاء بم کے مقدمات کی سماعت، عدالت نے منشاء بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف قائم 9 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کر دیے ، عدالت نے تمام 9 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان کو مقدمات کی سماعت کے لیے یکم جون کو سیشن کورٹ پیش ہونے کا حکم دے دیا، منشاء بم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ منشاء بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف ناجائز مقدمات درج کیے گئے ، پولیس نے مقدمات میں غیر ضروری طور پر انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے مقدمات سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے مقدمات کو سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے ۔