کراچی (کلچرل رپورٹر) ادکارہ منشا پاشا اور احمد علی اکبر کی نئی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا۔ کراچی نیو پلکس سینماء میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ، ہدایتکار، پروڈیوسرز اور رائیٹر سمیت فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فلم کو رواں سال 22 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ نہر گھر فلم کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم کے ہدایتکار کمال خان ہیں جبکہ فلم کہانی علی عباس نقوی نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسر حانیہ چیمہ اور کامل چیمہ ہیں ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں راشد فاروقی، فائزہ گیلانی و دیگر شامل ہیں۔ فلم کی ڈسٹریبیوشن فٹ پرنٹ کرے گا۔