نیو یارک(سپورٹس ڈیسک) امریکہ میں منشیات رکھنے پر فٹبالر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق 25جولائی کو امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں کوکین رکھنے کی اطلاع پر پولیس پیٹرک چَنگ کے گھر پہنچی۔میریڈتھ میں قائم پیٹرک کے گھر سے پولیس افسران کو اْن تمام تر ثبوت مل گئے جن کی بنا پر اْن پر یہ الزامات دائر کئے گئے ہیں۔تفتیشی افسران کے مطابق الزامات دائر کئے جانے والے دن پیٹرک کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔زشتہ روز چَنگ لاکونیا کے کورٹ میں پیش ہوئے جہاں اْن پر فرد جرم عائد کی گئی۔قانونی کارروائی کے دوران پیٹرک کی ٹیم نیو انگلینڈ پیٹروٹس کوئی تبصرہ نہیں کرے گی ۔