نئی دہلی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی سے منسلک منشیات سے متعلق تحقیقات میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، سارہ خان اور شردھا کپور کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش منیجر کرشمہ پرکاش سے ’منشیات‘ کے حوالے سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف کرلیا۔ان اداکارئوں سے این سی بی کی ٹیم نے تقریبا چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ۔اے ایف پی کے مطابق تحقیقات کے دوران این سی بی کے ٹیم نے دیپکا، سارہ علی خان ، راکھل پریت سنگھ جیا شاہ اور فیشن ڈائزینر سیمن کمباٹا کے موبائل فونز مزید تفتیش کیلئے ضبط کر کے فرانزک معائنے کیلئے بھیجوا دئیے گئے ہیں۔ اداکارہ سارہ خان نے سشانت سے قریبی تعلقات کی تصدیق کی تاہم اداکارہ نے منشیات کے استعمال سے یکسر انکار کردیا۔