لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے علامہ اقبال ٹاؤن میں منشیات کے علاج وبحالی کے غیر معیاری ہسپتال اور 29عطائیوں کے اڈے سر بمہر کر دیئے ، کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد،پاکپتن اور سرگودھا میں 113 علاج گاہوں پرچھاپے مارے ،سرگودھا میں11، لاہور اور فیصل آباد میں 5،5 ،منڈی بہاؤالدین اور پاکپتن میں4 ،4عطائیں کے اڈے بند کر دیئے ۔