اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکان قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد اور شوکت علی بھٹی، ارکان صوبائی اسمبلی سلیم سرور جوڑا، میاں اختر حیات، طارق تارڑ، گلریز افضل چن، ارشد چودھری اور لیاقت بدر کے علاوہ چودھری اعجاز اور نذر محمد گوندل شامل تھے ۔انہوں نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں اہم شاہراہوں کی توسیع و مرمت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیرِ اعظم نے اقدامات کو سراہا اور جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی۔عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کو سسٹین ایبل ہاؤس ہولڈ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا،منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اور چھوٹے پیمانے پر پولٹری کی مدد سے نہ صرف متوسط گھرانے کی گھر کی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ ان سے روزگار بھی کمایا جا سکے گا،مجوزہ منصوبہ نہ صرف کم سے کم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے بلکہ کسی بھی گھر کو اپنے تئیں ایک سسٹین ایبل یونٹ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔غلام بی بی بھروانہ نے وزیرِ اعظم کو جھنگ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اپنے حلقے کے مسائل کیلئے بالعموم اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بالخصوص مؤثر کردار ادا کررہی ہیں جو خوش آئند بات ہے ۔مزیدبرآں وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہسپتال ہو گا۔وزیراعظم نے ہسپتال کے تعمیراتی کام کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ وزیراعظم