لاہور(سٹاف رپورٹر)منصورہ ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرننٹنڈنٹ ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے کہاہے کہ علی انٹرپرائزز ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے الخدمت ٹیچنگ ہسپتال منصورہ انتظامیہ کونوٹس موصول ہوا ہے جس کے مطابق ہسپتال میں فضلہ اٹھانے کے معاوضے میں تین گنا اضافہ کر کے ماہانہ چار جز 33 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 6 ہزار کردیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے کہاہے کہ ہم نے ویسٹ کمپنی کو احتجاجی مراسلہ بجھوایا ہے کہ کمپنی نے کس اتھارٹی کی منظوری سے چارجز میں اضافہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دور حکومت میں بنائی گئی تھی ۔ ڈاکٹر انوار احمد بگوی کہاہے کہ صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب اس معاملے کا نوٹس لیں اورمعاوضہ میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ۔