لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ مستحق اور لاچار افراد کی مدد کرنا عظیم کام اور اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ نوجوان طلبہ میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ایثار اور خدمت خلق کا جذبہ قابل رشک ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ ڈگر ی کالج میں الخدمت فاونڈیشن لاہور کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے طلبہ سمیت دیگر بلڈڈونرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ہپیپاٹائٹس بی، سی ، بلڈ گروپنگ ، بلڈ سکر یننگ سمیت دیگر موذی بیماروں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے ۔میڈیکل کیمپ میں صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، پرنسپل منصورہ ڈگری کالج سہیل احمد غوری ، کوالیفائیڈ ڈاکٹرز سمیت الخدمت فاونڈیشن لاہور کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ذکر اﷲ مجاہد نے مزیدکہا کہ خون کا عطیہ بہترین صدقہ اور نیکی کا کام ہے جو انسان کو متعدد بیماروں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ نوجوان طلبہ کا معذوروں اور تھیلیسمییا کے مریضوں کے لیے دیا گیا خون مستحق اور حقدار افراد تک پہنچایا جائے گا ۔