پشاور( نامہ نگار) خیبر پختونخوا پولیس نے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کو پختون تخفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین سمیت دیگر عہدیداروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ صوابی پولیس کی جانب سے دونوں ڈپٹی کمشنرز کے نام ایک مراسلے میں منظور پشتین ،ڈاکٹر سید عالم محسود ،فضل ایڈووکیٹ ،خان زمان جن کا تعلق شمالی وزیر ستان سے ہے کو گرفتار کر نے کی درخواست کی ہے ۔مراسلے میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت ،صمد خان اور نورالسلام کو بھی گرفتار کرنے کا کہا گیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام افراد صوابی پولیس کو مطلوب ہیں انکو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،مذکورہ افراد کیخلاف قومی پرچم کی بے حرمتی اور قومی اداروں کیخلاف تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔