لاہور(احتشام الحق) قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے منفی کورونا رزلٹ والے چھ کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ کے لئے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں پہنچ گئے ،کھلاڑی ہوٹل کے بائیو سکیور فلور پر قیام کریں گے ، ان کھلاڑیوں کے سیمپل نجی لیبارٹری سٹاف ایک دو روز میں لے گا اور دوسری بار کورونامنفی آنے والے کھلاڑی کمرشل فلائیٹ سے انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔ لاہور سے محمد حفیظ اور وہاب ریاض ہوٹل میں رپورٹ کر چکے ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد حسنین ، محمد رضوان، فخرزمان ، شاداب خان شامل ہیں ۔