نیویارک( ویب ڈیسک) محبت میں جب کوئی دھوکہ دے جائے تو گاہے دوسرا فریق بدلہ لینے کا سوچتا تو ہے مگر کوئی اس حد تک کبھی نہ جاتا ہو گا جس حد تک یہ امریکی خاتون چلی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق لاس ویگاس کی رہائشی اس 54سالہ جو این مونز نامی خاتون کو جب اس کے منگیتر نے دھوکہ دیا تو اس نے اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے 17لاکھ روپے خرچ کر ڈالے ۔ جواین کا کہنا تھا کہ میرا اس شخص سے 18ماہ تعلق رہا۔ ہم نے تین ماہ قبل منگنی کی تھی لیکن پھر مجھے معلوم ہوا کہ مجھ سے پہلے وہ کسی اور لڑکی کا منگیتر بھی تھا وہ اس سے ملتا بھی رہتا تھا۔ اس پر میں نے اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ رپورٹ کے مطابق جواین نے اپنے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کی پلاسٹک سرجری کرانے پر 10ہزار 700ڈالر (تقریباً 17لاکھ روپے )خرچ کیے ۔ اس کے کئی آپریشنز ہوئے اور وہ یکسر مختلف اور خوبصورت خاتون بن گئی اور اب یقینا اس کا بے وفا منگیتر اسے دیکھے گا تو پچھتائے گا ضرور۔