لاہور(خصوصی نمائندہ) سندس فائونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منو بھائی کی پہلی سالانہ برسی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت معروف تجزیہ نگار و کالم نگار حسن نثار نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور تھے ، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ،اس موقع پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات حسین نقی ،ا متیاز عالم ،آئی اے رحمان ، واصف ناگی، حامد رانا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، اصغر ندیم سید ، پرویز رشید ، شجاعت ہاشمی ، (ڈائریکٹرز سُندس فائونڈیشن ) ، سہیل وڑائچ، خالد عباس ڈار اور منو بھائی کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب چو دھری محمد سرور نے کہا کہ منو بھائی کی شاہ کار تحریریں محض سیاہی کے الفاظ نہیں بلکہ علم کا خزانہ تھے ،منو بھائی کے نقش قدم پر چل کر ہم اُن کو حقیقی خراج تحسین پیش کریں گے ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چو دھری نے کہا کہ معاشرے کا اصل سرمایہ منو بھائی جیسے نایاب لو گ ہی ہیں جنہوں نے شعبہ صحافت میں بے داغ رہ کر نا صرف افراد معاشرہ کے محسوسات اور اُن کے مسائل کی ترجمانی اپنی تحریروں اور ڈراموں کے ذریعے کی بلکہ جمہوریت کے فروغ اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کیا،منو بھائی کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا ،لیکن ہم انکے فلسفہ انسانیت اور سیاست کو عمل میں لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت اور مثبت سیاسی رویے کو فروغ دے سکتے ہیں،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ منو بھائی عہد ساز شخصیت تھے ،منو بھائی سے سیکھا کہ غلطی پہ نادم کیسے ہوا جاتا ہے ،جو منو بھائی کو نہیں جانتا وہ پاکستان کو نہیں جانتا،منو بھائی نے پارلیمان کو لوٹنے والے لٹیروں کی شناخت کرائی۔ منو بھائی