لاہور(میا ں رؤف) مہنگی اشیاء کی فروخت کے حوالے سے حسا س ادارے کی خفیہ طور پر مانیٹرنگ کی رپو رٹ پر ڈپٹی کمشنرز ،کمشنرز اورڈی پی او ز سمیت 9افسران کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرا ئع کے مطا بق ایک حسا س ادارے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سیکرٹری انڈسٹری کی جانب سے اشیا ء کی قیمتوں کا تعین اور سبسڈی دینے کے باوجود افسران مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹماٹر ،آلو ، پیاز ،و دیگر سبزیوں کے علاوہ آٹا ،دالیں ،گھی ،چینی اور دیگر اشیا ء ڈی سی ریٹ طے ہونے کے باوجود مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ، اس حوالے سے تمام اشیا ء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی رپورٹ میں پیش کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان، کمشنر راولپنڈی ، کمشنر فیصل آباد کے بارے میں رپورٹس دی گئی کہ انہوں مہنگائی کے خاتمے کے لئے کوئی کردارادا نہیں کیا،اسی طرح ان اضلا ع کے ڈی پی اوز نے بھی روایتی سستی کامظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ آئندہ چند روز میں یہ خصوصی رپو رٹ وزیر اعظم عمرا ن خا ن کو پیش کر ینگے جسکے بعد ان افسران کے خلا ف ایکشن متو قع ہے ۔