رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے نام پر وجود میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت اپنے پہلے 100دنوں میں ہی لوگوں کو بنیادی سہولتیں دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،عوام پر الٹے سیدھے تجربات کرنا ان کی پالیسی ہے ،مہنگائی کم کرنے کے دعویداروں نے عوام پر گیس کی قیمتیں بڑھا کر بم گرایا دیا ہے ،تحریک انصاف انتخابی دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنانے کے وعدے سے بھی منحرف ہوتی دکھائی دیتی ہے ،چیف جسٹس اپنے تئیں عوام کو ریلیف پہنچاتے نظر آتے ہیں لیکن اس میں تحریک انصاف کا کوئی کریڈٹ نہیں ،عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت عوام پر اپنا اعتماد کھوچکی ہے ۔