سکاٹ لینڈ (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے مہنگی بھیڑ سامنے آئی ہے جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے، چھ ماہ کی اس نایاب بھیڑ نے سال 2009میں بننے والا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ڈبل ڈائمنڈ نامی ٹیکسل نسل کی اس بھیڑ کو دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے، سکاٹ لینڈ میں لگنے والی بولی میں اس بھیڑ کو تین لاکھ اڑسٹھ ہزار پاؤنڈ یعنی ( تقریباً آٹھ کروڑ بائیس لاکھ روپے) کے عوض خریدا گیا ہے۔چھ ماہ کی یہ بھیڑ بریڈنگ کے شعبے سے وابستہ چارلی بوڈن کی ملکیت تھی اور انہوں نے یہ ایک شیپ فارمرز کنسورشیم کو فروخت کی ہے۔