پیرس(ویب ڈیسک) پیرس کے چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے ۔ اس مخلوق کو’’ بلاب‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ تو کوئی جانور ہے نہ ہی فنگس جب کہ اس مخلوق کا نہ ہی منہ، آنکھیں یا معدہ ہے لیکن پھر بھی خوراک تلاش کرکے اسے کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ماہرین کی جانب سے اس عجیب و غریب مخلوق پر تحقیق شروع کر دی گئی ہے ۔ اگر اسے دو ٹکڑوں میں کاٹا جائے تو صرف دو منٹ میں یہ اپنے زخم بھر کر واپس اپنی اصل شکل میں آ جاتا ہے ۔