لاہور (کرائم رپورٹر) منڈی بہائوالدین میں قبضہ مافیانے بیوہ کے گھر پرپولیس اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ کرلیا، متاثرہ خاتون پولیس کی طرف سے انصاف نہ ملنے پر داد رسی کے لیے لاہورپریس کلب پہنچ گئی، پریس کانفرنس کے دوران محلہ کوٹ احمد شاہ کی رہائشی انجم ناز نے کہا کہ قبضہ مافیا کے دیگر ارکان نے اسکے گھر پر قبضہ کرلیا جب وہ اسلام آباد سپریم کورٹ گئی ہوئی تھی، ملزمان گھر سے 3 ٹرک سامان لوڈ کر کے لے گئے ، پولیس کو اطلاع کی گئی مگر پولیس نے کارروائی سے انکار کردیا ، قبضہ مافیا نے پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہے ، خاتون نے کہا اسکا گھر اسکے والد نے خریدا تھا جسکے تمام ثبوت اور دستاویزات موجود ہیں، جنوری2008میں امتیاز نے جعلی رجسٹری تیار کرا لی اور گھر پر زبردستی قبضہ کرلیا ، 2015میں اعلی حکام کی طرف سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے پر سائلہ کو اسکے گھر واپس مل گیا، اب دوبارہ پولیس کی ملی بھگت سے امتیاز نے گھر پر قبضہ کرلیا ہے ، امتیاز بااثر ہے ، اعلی حکام انصاف فراہم کریں۔