منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریا میں ڈوبنے والے 16سالہ لڑکے کی نعش پانچ روز بعد بھی نہ مل سکی ، اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے ۔ تفصیل کیمطابق محلہ اسلام نگر کا 16سالہ نوجوان اسد شدید گرمی کی وجہ سے پانچ روز قبل چک نظام کے قریب دریا ئے جہلم پر گیا اور نہانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگائی تو تیز لہروں کی نذر ہو گیا ، ریسکیو 1122کے غوطہ خور نعش کی تلاش کیلئے آپریشن کر رہے ہیں۔ تاہم پانچ گزر جانے کے باوجود نعش ابھی تک نہیں مل سکی ۔جس کی وجہ سے اہل خانہ پریشان ہیں ، غمزدہ خاندان نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی تلاش کیلئے خصوصی کاوش کی جائے ۔