منڈی بہا ؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) منڈی بہاوالدین شہر وسط میں شاہراہ کالج روڈ پر اہم سرکاری و غیرسرکاری املاک اور دفاتر موجود ہے جس میں زیادہ تر سکول و کالج شامل ہے ۔ روزانہ سینکڑوں طلبا و طالبات پیدل اور رکشہ گاڑیوں پر سفر کرتیہے ۔ اس دوان دفاتر کے ملازمین بھی رواں دواں ہوتے ہے ۔ مگر دونوں ٹائم میں ٹریفک پولیس اہلکار وہاں پر موجود ہی نہیں ہوتے ۔ دونوں اطراف سے مکمل ٹریفک جام ہونے کے باوجود ٹریفک وارڈن غیر حاضرعوام پریشان اور بے حال کوئی پرسان حال نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ خاص اس مقررہ وقت پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ روڈ پر ہسپتالز کی وجہ سے بھی ایمبولینس کا آنا جا نا رہتا ہے لیکن بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے ۔