منڈی بہا ؤالدین،کامونکے (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) موجیانوالہ میں تین موٹرسائیکل آپس میں جاٹکرائے ۔جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سواروں سمیت7مرد اور ایک 10 سالہ بچی اور ایک عورت شدید زخمی ہو گئی۔ پٹرولنگ پولیس کے نوجوانوں نے موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو1122کی مددسے سول ہسپتال منتقل کیا۔کامونکے مسلم گنج کا ستائیس سالہ حافظ وہیب جو کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی میں ملازم ہے موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھسل گئی اور وہ گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ دیگر ٹریفک حادثا ت میں پچپن سالہ محمد افضال،بتیس سالہ رضوان،پندرہ سالہ سلطان ارسلان ،مسلم گنج کا پینتالیس سالہ محمد اکبر اور لائن پار کا اُنتیس سالہ خرم شہزاد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر حافظ وہیب کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے ۔