لاہور(حافظ فیض احمد) ایف آئی زون ون پنجاب نے منی لانڈرنگ ، ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی فارن ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کر دی ، اس حوالے سے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال اور سیالکوٹ کو خاص طور پر توجہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ میں ملوث گروہ کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیدیا اور کہا گیا کہ ایسے گروہ جو ہنڈی حوالہ کے ذریعے دہشت گردوں کو فنانسگ بھی کرتے ہیں ان کی فہرستیں تیار کی جائیں ، جن کے حوالے سے پہلے کوائف اکٹھے کئے گئے ہیں ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے اور اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا جائے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے زون ون پنجاب محمد رضوان نے ایف آئی اے کے متعلقہ افسران کو غیر قانونی فارن ایکسچینج کا کام کرنے والے افراد کے خلاف بھی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت بھی کر دی ، شہریوں میں بھی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی فارن ایکسچینج سے بچیں اور ہنڈی حوالہ کے ذریعے بھی اپنی رقوم نہ بھیجوائیں ، ذرائع کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہاں بعض گروہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ میں ملوث ہیں ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے منی لانڈرنگ میں ملوث بعض گروہوں کو گرفتار بھی کیا گیا ۔