کراچی(نمائندہ 92نیوز)منی لانڈرنگ میں ملوث حسین لوائی کوہسپتال میں رکھنے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ملزم حسین لوائی کی منظرعام پرآنے والی میڈیکل رپورٹ کے مطابق حسین لوائی کے دل کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایک ہی دن میں بنایا گیا میڈیکل بورڈ دوسری بار اچانک تبدیل کردیاگیا۔ذرائع کا کہناہے کہ حسین لوائی کو ہسپتال میں باقاعدہ داخل کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ نے کارروائی شروع کردی ۔میڈیکل بورڈ میں ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر ، ڈاکٹر ندیم رضوی ، ڈاکٹر جاوید سیال اور دیگر شامل ہیں۔سیاسی دبائوکے باعث میڈیکل بورڈ میں چھٹی پرگئے ڈاکٹر جہانگیر شاہ کو بھی شامل کردیاگیاہے ۔بورڈ میں شامل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمرکے بھائی اور ڈاکٹر جاوید سیال سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل سیال کے بھائی ہیں۔ حسین لوائی