پشاور( خبر نگار)باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے جدید باڈی سکیننگ مشین نصب کردی گئی ہے جسکے ذریعے 14مسافروں کی تلاشی لی گئی۔منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اقدامات مزید سخت کئے گئے ہیں اور سی اے اے نے جدید باڈی سکیننگ مشین نصب کر دی ہے جسکے ذریعے مسافروں کے کپڑوں کے اندر چھپائی گئی کرنسی اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی نشاندہی ہوسکے گی ۔