اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بڑی پیشرفت ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کی شرط پر بزنس کمپنیوں اور اداروں کے اکاؤنٹس کی نگرانی شروع کر دی گئی ۔جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق بینیفشل اونر، سیاسی افراد اور مشکوک بینک ترسیلات کی نشاندہی لازم قرار دی گئی ہے ۔ کرنسی کے تبادلے اور ریکارڈ کیپنگ میں بہتری کی رپورٹنگ بھی لازمی ہوگی۔کسٹمر منی، سکیورٹیز اور متعلقہ اثاثے بھی نگرانی کے دائرہ کار میں شامل ہونگے ۔