کراچی(سٹاف رپورٹر )ایم کیوایم نے خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد اے ٹی سی منتقلی کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے ۔فیصلہ سابق سینیٹرایم کیوایم احمدعلی نے چیلنج کیاہے ۔جمعہ کواحمد علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ،باقرمہدی عدالت میں پیش ہوئے اوردلائل میں کہاکہ جہاں واقعہ ہونے کاالزام ہے کیس بھی وہی چلنا چاہیے ،احمدعلی بزرگ اوربیمارہیں،کراچی سے اسلام آبادہرسماعت پر نہیں جاسکتے ،منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنا غیرائینی اقدام ہے ،ڈائریکٹرجنرل ایف ائی اے اوروزارت داخلہ نے خط لکھ کرسیکشن28کی خلاف ورزی کی ہے ۔عدالت نے درخواست پرایف آئی اے ودیگرفریقین کونوٹس جاری کرکے 25جون کو جواب طلب کرلیا ہے ۔