لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ وہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ والے رشتے کے سخت خلاف ہیں، اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو اس کے گھر رشتہ بھیج کر بات پکّی کریں۔حال ہی میں منیب بٹ نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے ۔دورانِ شو منیب بٹ نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ والا رشتہ بالکل سمجھ نہیں آتا، میں اس بے معنی رشتے کے خلاف ہوں۔منیب بٹ نے کہا کہ ’میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی کو پسند کرتا ہے تو یہ بہانے نہ کرے کہ میرے پاس ابھی نوکری نہیں ہے یا ابھی میری تعلیم مکمل نہیں ہوئی ہے تو میں تمہارے گھر رشتہ نہیں بھیج سکتا۔