نووا کاٹ ( نیٹ نیوز ) بحر اوقیانوس میں موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 57 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ مہاجرت کی بین الاقوامی تنظیم آ ئی او ایم نے یہ بات گز شتہ روز بتائی۔ آئی او ایم کے مطابق اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے ۔ یہ کشتی 27 نومبر کو گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا۔ افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنے والا یہ حادثہ رواں برس کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے ۔