اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑا اقدام کیا ہے ۔گورنمنٹ اشتہارات سے متعلق مجوزہ پالیسی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کو جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ سرکاری اشتہارات کا اجرا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور میڈیا ہاؤسز کی جانب سے میڈیا ورکرز کے واجبات کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے ۔