لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور دھرنے کی ناکامی کے بعد مولانا گنگنائیں گے دل کے ہزار ٹکڑیں ہوں گے درد اپنوں سے ملا ہے ،مولانا فضل الرحمن جمہوری اداروں کے خلاف پلان 420 لائے لیکن 15 دن کے پلان 9 دو11کے تحت واپس چلے گئے ۔نارووال کے سقراط احسن اقبال نے عمران خان کے ْ متعلق گھٹیاباتیں کیں،آل شریف کے منشی نے نازیبا باتیں کیں ۔عمران خان کی عظمت ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو علاج کے لئے اجازت دی۔آل شریف کے گماشتے احسان مندی کا جواب ایسے دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم بھی شورٹی بانڈ چاہتے تھے ،حسین، حسن نوازعلی عمران بھاگ گئے ۔صحت کی ضمانت حکومت دے گی اگر آٹھ ہفتے بعد حکومت کی اجازت سے ہی معیار میں اضافہ کریں۔