لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اور چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق کی زیر صدارت ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے صوبائی ورکنگ گروپ کا20واں اجلاس ہوا۔ جس میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ عمران سکندر بلوچ، سیکرٹری انڈسٹریزڈاکٹر واصف خورشید ،سیکرٹری ایکسائز وقاص محمود، سیکرٹری لیبر احمد جاویدقاضی ، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور پروگرام ڈائریکٹر پی آئی یو پی اینڈ ڈی بورڈ علی جلال نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی موبائل ایپلی کیشن اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا گیا ۔وزیر خزانہ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام صوبائی اداروں کی ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔