نیو یارک(ویب ڈیسک)اگر آپ اپنے سمارٹ فون کو ایک ہاتھ سے پکڑتے ہیں اور اسی طرح ٹائپنگ اور اپنی نیوز فیڈ کو دیکھتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہیں جس میں بھرپور خود اعتمادی ہے ۔ ایک ہاتھ میں فون اور دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کو سکرین کیلئے استعمال کرنا۔اس طرح سے سمارٹ فون استعمال کرنے والے لوگ عقلمند، ہوشیار، معقول اور بے حد سمجھدار ہوتے ہیں۔فون کو استعمال کرنے کیلئے دونوں ہاتھوں کا استعمال کرنیوالے لوگ پُھرتیلے، موثر اور فوری طور پر فیصلے کرنیوالے ہوتے ہیں۔ ایک ہاتھ سے فون پکڑ کر دوسرے ہاتھ کی پہلی اُنگلی سے فون کا استعمال کرنا۔اس طرح سے فون پکڑنے کا طریقہ تخلیقی صلاحیتوں کی علامت ہے ۔ آپ کے پاس بہت سارے نظریات ہیں جنہیں آپ اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کافی حد تک اسے اچھی طرح سر انجام بھی دیتے ہیں۔