اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)موبائل فونز کی اندرون ملک اسمبلنگ میں گزشتہ چار سال کے دوران 12.55 ملین یونٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2019ئکے دوران پاکستان میں 12.84 ملین یونٹس موبائل فون سیٹ تیار کئے گئے ۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) اور موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ پالیسی کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2016ئکے دوران پاکستان میں تیار کئے جانے والے موبائل فونز کی تعداد 0.29 ملین سیٹ رہی تھی جبکہ سال 2017ئکے دوران یہ تعداد بڑھ کر 1.72 ملین یونٹس تک پہنچ گئی اور اسی طرح سال 2018ئکے دوران اندرون ملک موبائل فون سیٹوں کی اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ سے تعداد 5.2 ملین یونٹس تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں 12.84 ملین موبائل فون سیٹ تیار کئے گئے ۔ اس طرح صرف چار سال کے قلیل عرصہ کے دوران اندرون ملک موبائل فون سیٹس کی تیاری میں 12.55 ملین یونٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔