لاہور (سپیشل رپورٹر )ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکز مختلف مقامات پر شہریوں کو پولیس سروسز اُن کے گھر کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنا رہاہے ۔ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ 8 بجے صبح تا4 بجے شام شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے ۔ موبائل پولیس خدمت مرکز بروز سوموار نتھوکی ہڈیارہ ،منگل پُل مغلپورہ،بدھ نزد شیزان فیکٹری، جمعرات سمن آباد گول چکر، جمعہ مون مارکیٹ اوربروز ہفتہ نقشہ سٹاپ وحدت روڈ پر فرائض سرانجام دے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مزید کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکزکو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔شہریوں کوکریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔