منی پاکستان کراچی کی روشنیاں ،رونقیں لوٹانے والے نعمت اللہ خان دنیا سے رخصت ہو گئے ان کی نماز جنازہ پر اہلیان کراچی امڈآئے نعمت اللہ خان سے کراچی کا درد مشترک قد ر مشترک والا حسن سلوک تھا یوں محسوس ہوا کہ کراچی کے عوام دعویٰ کر رہے تھے کہ نعمت اللہ خان کا جسد خاکی ان کے گھر سے روانہ ہوا ہے نعمت اللہ خان شاندار کامیاب اور مثالی زندگی گزار کر مہلت زندگی پوری کر گئے محب دین محب وطن محب عوام نفس مطمئنہ دار فانی سے چلا گیا وہ محنت کرنے اخلاص امانت دیانت سے کام کرنے اور غریب و مظلوم کے دکھ درد کے احساس رکھنے میں رول ماڈل تھے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر اور سٹی ناظم کراچی کی حیثیت سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بنی رہیں گی۔نعمت اللہ خان کی فلاحی سرگرمیاں صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسلامی اخوت کے جذبے کے تحت دیگر ممالک کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے بھی آپ ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔نعمت اللہ خان کے مخالفین بھی ان کے اخلاص اور امانت داری کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔آپ نے دیانت کی مثال قائم کی اور کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔واہ اللہ کی شان دیکھے کہ موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس۔ جن حالات میں نعمت اللہ خان کراچی کے پہلے سٹی ناظم بنے اس وقت انہیں اپنے سخت مخالف گروپ ایم کیو ایم کا چیلنج درپیش تھا لیکن اللہ پر بھرسہ کرنے والے اس مرد قلندر نے چار سال میں کراچی کو ترقی دے کر اس شہر کو عالمی ترقی یافتہ ممالک کی درجہ بندی کے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔لا تعداد فلائی اوورز سگنل فری کو ری ڈورز،درجنوں سرکاری سکولز و کالجز کی تعمیر تین سو پارکس کو از سر نو تعمیر کروایا تین سو پلے گرائونڈز کی حالت بہتر بنائی بیشتر میں فلڈ لائٹس کی تنصیب ہوئی کراچی کے 18ٹاونز میں ایک ایک ماڈل پارک بنا کردیاکراچی کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ K3مکمل کروایا سٹی ڈسٹرک گورنمنٹ کا بجٹ7ارب سے 42ارب تک لے کر گئے بجٹ خسارہ ختم کیا’’ارادے جن کے بلند ہوں نظر جن کی خدا پر ہوتلاذم خیز موجوں سے کبھی وہ گھبرایانہیں کرتے‘‘ استقامت کے پہاڑ یر طبقہ فکر میں مقبول۔نعمت اللہ خان کی وفات پر سر براہ مملکت صوبائی حکومتوں کے وزرا …وفاقی صوبائی وزرا اعلیٰ ،سیاسی جماعتوں کے سر براہوں و کارکنوںسماجی تنظیموں کے ذمہ دار ان کا اظہار افسوس اس بات کی علامت ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد پر عمل پیرا ہمیشہ زندہ و تابندہ رہتے ہیں سٹی ناظم کراچی کے بعد نعمت اللہ خان الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر بنے آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلہ سے قومی سانحے پر نعمت اللہ خان اور ان کی ٹیم نے جو قومی ملی خدمات سر انجام دیں وہ روز روش کی طرح عیاں ہیں اللہ تعالیٰ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔ ( چوہدری فرحان شوکت ہنجرا)