کراچی (این این آئی) معروف اداکار ، کامیڈین و ڈائریکٹر عمر شریف نے کہا ہے موت ہمارے سر پر کھڑی ہے اور ہم اب بھی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پرانہوں نے لکھا شایداﷲ تعالیٰ نے ہم پر اپنے گھر کے دروازے اس لئے بند کردیے کیونکہ ہم اﷲ کو تو مانتے ہیں لیکن اﷲ کی نہیں مانتے ۔عمرہ نفل عبادت جبکہ زکوٰۃ فرض ہے ،لوگ پانچ مرتبہ عمرہ تو کر سکتے ہیں لیکن صاحبِ استطاعت ہوکر غریب کی مدد نہیں کرتے ۔