نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2019ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کو یقینی مان کر سماج کو بانٹنے والی ایسٹ انڈیا کمپنی کی پالیسی پر چل کر دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم کانگریس ان کے اس خواب کو پورا نہیں ہونے دے گی ۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا ورژن ہے اور وہ تقسیم کی پالیسی اپنا کر پھر اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے اس لئے وہ سماج کو بانٹنے کی بی جے پی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ مودی حکومت ملک کی سلامتی، کسانوں کی دقت، کاروباریوں کے بحران، بے روزگاروں کو روزگار دینے ، کالا دھن واپس لانے ، مہنگائی کم کرنے جیسے تمام وعدوں پر ناکام رہی ہے ۔ کانگریس