نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ایک بار پھر مودی سرکار کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ خطرناک طوفان بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے مگر بھارتی عوام کی آنکھیں اور کان بند ہیں،انہوں نے نریندر مودی کو ایک خالی دماغ کے جوکر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا بندہ جس کے دماغ میں صرف نفرت بھری اور جو لوگوں کو الگ الگ کرتب کرکے دکھاتا رہتا ہے وہ اس ملک کا سربراہ بنا بیٹھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز نہیں بنتا جب ملکی آئین کو مکمل طور پر بگاڑ دیا گیا ہے ۔