لاہور(پ ر )آل پاکستان گجرایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری طاہرگجرنے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ، ہم سب کو مل کر پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے ، بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،مودی سرکار نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی۔انہوں نے کہا کہ امن کے ٹھیکیدار ممالک اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی بھارتی مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے ۔ سرحدوں پر جاری حملے دشمن کی طرف سے اعلان جنگ ہے ۔