کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ مودی نے اپنی حرکتوں سے پوری دنیا میں بھارت کو ذلیل و خوار کرا دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی سے لے کرخیبر تک لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں، پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کس قسم کی تنظیم ہے ، جب مسلم ملکوں میں کچھ ہوتا ہے تو اقوام متحدہ غائب ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام ایک ہونے کے لیے کسی سانحے کا انتظار نہ کیا کریں، ہمیں ہر وقت ایک ہونا چاہیے ۔