لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی نے مظالم میں ہٹلرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی بھی کسی ظلم سے کم نہیں۔کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم انکے ساتھ ہیں۔ گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی سر دار مہندر پال سنگھ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ بھارتی حکمران اور ان کے سکیورٹی ادارے کشمیر میں بدتر ین دہشت گردی کر رہے ہیں کشمیر میں بدتر ین مظالم کے بعد دنیا بھر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے 332دن سے بھارت نے کشمیرمیں اپنے لاکھوں فوجیوں کی طاقت سے بدتر ین کر فیو لگا رکھا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور کشمیری آج بھی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بندوق اور گولی کی طاقت سے بر بر یت کے باجود کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کے راستے کو روک نہیں سکتا آج کشمیر میں بے گناہوں کا قتل عام کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو نہ صرف ایک ظالم بلکہ ایک شر مناک اقدام ہے ۔بعدازاں گورنر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز کے گھر گئے اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔