کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ جب تک بھارت میں مودی سرکار ہے ، پاک بھارت کرکٹ کے امکانات نہیں، پاکستان حکومت ہر وقت تیارہے ،آئی پی ایل ایک بڑ ابرانڈ ہے ، پاکستانی کرکٹرز کا وہاں نہ کھیلنا نقصان دہ ہے ، خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں، میرا بھارت میں تجربہ اچھا رہا ہے ، لوگ محبت کرتے ہیں،ماضی میں پاک بھارت تعلقات کچھ بہتر تھے ، عمران خان الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے کریں۔