نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت کے صدر رام ناتھ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا استعفی منظور کر لیا تاہم نئی حکومت کی تشکیل تک مودی کو کام جاری رکھنے کو کہا گیا ہے ۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم مودی اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ صدر سے ملے اور اپنا استعفی پیش کیا۔ صدر نے استعفی قبول کر لیا تاہم مودی اور ان کے وزرا کو کام جاری رکھنے کی درخواست کی۔