اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پہلے سے طے شدہ یو اے ای کا دورہ منسوخ کردیا۔سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق صادق سنجرانی نے مودی کے حالیہ دورہ یو اے ای کے پس منظرمیں اپنا دورہ منسوخ کیا۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی بھرپورحمایت کرتاہے ،مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہاکردی،ایسے موقع پر دورہ پاکستانی قوم اورکشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔