لاہور (92 نیوزرپورٹ)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہاہے کہ بھار تی پلو امہ ڈرامہ کا بھید کھل گیا،مودی کا ڈرامہ دنیا کے سامنے آچکا،عالمی سطح پر انڈیا بے نقاب ہورہا ہے ۔اپنی ٹویٹ میں مونس الہی نے کہا مودی کے پالتو بھار تی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی نے واقعہ سے پہلے کی پکڑی گئی واٹس ایپ گفتگو میں انکشاف کیا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھارت نے پلوامہ میں اپنے 40 فوجی خود مروائے ۔